29 اکتوبر 2012 - 20:30

امريکا اور صہیوني ریاست دنيا ميں سائيبردہشتگردي کے مراکز ہيں -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے امريکي وزير جنگ لئون پنيٹا کے بيان کے جواب ميں کہا ہے کہ امريکا سائيبر دہشتگردي کا مرکز ہے- انہوں نے کہا کہ امريکي حکام دوسرے ملکوں پر بے بنياد الزام لگاکے اور افواہيں پھيلاکے اپني سائيبر دہشتگردي کا دائرہ وسيع تر کرنا چاہتے ہيں -ايران کے وزير دفاع نے اسي طرح غاصب صہیوني ریاست کو دنيا ميں سائيبر دہشتگردي کا دوسرا مرکز قرار ديا اور کہا کہ غاصب صہیوني ریاست امريکي حکومت کے تعاون سے اپني سائيبر دہشتگردي کے ذريعےدنيا کے آزاد و خود مختار ملکوں پر  دباؤ بڑھانا چاہتي ہے جو ان کي  تسلط پسندانہ پاليسيوں کے مخالف ہيں -انہوں نے کہا کہ امريکا اور صہیوني ریاست نے اسلامي جمہوريہ ايران پر متعدد سائيبر حملے کئے ہيں ليکن ايراني قوم کے خلاف اپنے تمام ديگر جارحانہ اقدامات کي طرح سائيبر حملے ميں بھي انہيں ناکامي کا ہي سامنا کرنا پڑا ہے -وزير دفاع بريگيڈيئرجنرل احمد وحيدي نے سائيبر ڈيفنس کي تياري کو انتہائي اہم دفاعي اصولوں ميں شمار کيا اور کہا کہ امريکا اور صہیوني ریاست نے ايران کے خلاف سائيبر جنگ شروع کرکے ثابت کرديا ہے کہ  وہ  اقوام کي دولت و ثروت کي غارتگري کے لئے کسي   بھي اقدام ميں عار محسوس نہيں کرتے-...../169